دمشق،22؍مارچ(ایس ا ونیوز؍آئی این ا یس انڈیا)شمالی شام میں امریکی قیادت میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم تینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس حملے کا نشانہ صوبے الرَقہ میں دہشت گردگروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیرِ قبضہ قصبے المنصورہ کے قریب ایک اسکول کو بنایا گیا، جسے بے گھر انسانوں کے ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق ملبے میں سے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام بدستور جاری ہے اور اب تک صرف دو افراد کو زندہ باہر نکالا جا سکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے اسکول میں تقریباً پچاس بے گھر کنبے رہائش پذیر تھے۔